انگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر خزانہ پی چدمبرم نے ریزرو بینک
آف انڈیا (آر بی آئی) کے گورنر ارجیت پٹیل کی صلاحیت پر سوال اٹھاتے ہوئے
آج طنز کیا کہ انہیں محض 62 دن میں ہندستانی معیشت کی 'گہری 'سمجھ آ گئی۔مسٹر چدمبرم نے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں پارٹی کی باقاعدہ
بریفنگ کے دوران
ایک سوال کے جواب میں کہا کہ گزشتہ 20 برس کے دوران ڈاکٹر سی رنگا راجن،
ڈاکٹر بمل جالان، ڈاکٹر وائی وی ریڈی، ڈاکٹر ڈی سبا راؤ اور ڈاکٹر رگھو رام
راجن آر بی آئی کے گورنر رہے ہیں اور ان سب کی مدت کار تین سال سے پانچ
سال کی رہی ہے۔ یہ تمام ہندستانی معیشت کے ماہر مانے جاتے ہیں۔